Skip navigation.
Home
The Real Face of Terrorism in India

Who Killed Karkare? Now Available in Urdu!

Karkare ke Qatil kaun?
Hindustan mein dahshatgardi ka asl chahra


by S.M. Mushrif
[Former, IG Police, Maharashtra]
 

ایس ام مشرف
ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل پولیس ، مہا راشٹر
کرکر ے کا قاتل کون؟
ہندوستان میں دہشت گردی کا اصل چہرہ
 

Karkare ka Qatil kon?

Price: Rs 200 / US $20

2nd Edition:
ISBN-10: 81-7221-044-2;
ISBN-13: 978-81-7221-044-1;

1st Edition:
ISBN-10: 81-7221-041-8;
ISBN-13: 978-81-7221-041-0;

Year: 2010
Publishers: Pharos Media Publishing Pvt Ltd

From the back cover of the book:

ہندوستان میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کے ذریعہ سیاسی تشدد اور دہشت گردی کی تاریخ طویل ہے۔ 1990 کی دہائی کے وسط میں ہندتوا کے عروج کے ساتھ مسلمانوں پر ’’دہشت گردی‘‘ میں ملوّث ہونے کے الزام میں شدّت آگئی اور مرکز میں اقتدار پر بی جے پی کے قبضہ کے بعد یہ الزام سرکاری نظریہ بن گیا، یہاں تک کہ ’’سیکولر‘‘ میڈیا بھی سیکیورٹی ایجنسیوں کے اسٹونوگرافر کی طرح ان کی کہانیوں کو من وعن دہرانے لگا۔ چنانچہ مسلمانوں کے ’’دہشت گرد‘‘ قرار دئے جانے کامفروضہ اس حد تک مسلمہ نظریہ بن گیا کہ بعض مسلمان بھی اس جھوٹے پروپگنڈے کو سچ سمجھنے لگے۔
ممتاز ریٹائرڈ سینئر پولس افسر ایس ۔ام۔مشرف نے ، جن کو تیلگی اسٹامپ گھوٹالے جیسے سنگین جرم کا پردہ فاش کرنے کا امتیاز حاصل ہے، پولیس ملازمت کے اپنے طویل تجربے اور عوام کی دسترس تک پہنچنے والے مواد کو استعمال کرکے اس جھوٹے پروپگنڈے کے پردے کے پیچھے کا منظر نامہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کچھ انتہائی چونکا دینے والے حقائق بیان کئے ہیں اور ان کے تجزیہ نے نام نہاد ’’اسلامی دہشت گردی‘‘ کے پیچھے چھپے اصل چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔
یہ چہرہ ان مکروہ طاقتوںکا ہے جنہوں نے مہاراشٹر پولیس کے انسداد دہشت گردی دستے کے سربراہ ہیمنت کرکر ے کو قتل کیا۔شہید کرکرے نے جواں مردی اور حق پرستی کا مظاہرے کرتے ہوئے اصل دہشت گردوں کو بے نقاب کیا تھا اور اس کی قیمت اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ادا کی۔ کتاب میں دہشت گردی کے چند بڑے واقعات کا گہرائی سے جائزہ لیا گیاہے جن کو ’’ اسلامی دہشت گردی‘‘ سے منسوب کیا گیاہے اور اس مفروضے کو بے بنیاد ثابت کیا ہے۔

 

Order Now!

Availability: Usually ships the next business day.

Price: (based on region/shipping cost)

India: Rs 200 (Registered Postage & payment processing charges included)  Click here to Order Online if shipping address is in India

Rest of the WorldUS $15  US $20 (Registered Airmail charges included)   Click here to order Online if shipping address is outside India